Wednesday, August 24, 2011

مرزا غالب کو غم تھا کہ


سوال تو یہ تھا کہ مرزا غالب کو غم کیا تھا اور میں نے پچھلی پوسٹ میں غالب کی زندگی میں غم تلاش کرنے کی کوشش بھی بھت کی مگر میں خود کو مطمیئن نھیں کرپائی کیونکہ شاعر کی زندگی میں غم تلاش نھیں کرتے غم تو اسکی فطرت میں ھوتا ھے اور اُسے اسکی فطرت میں ھی تلاشا جاسکتا ھے غالب کی فطرت میں غم تھا .شاعر اپنی زندگی پر شاعری نھیں کرتا بلکہ شاعر تو اپنی فطرت پہ شاعری کرتا ھے جیسی اسکی نیچر ھوتی ھے ویسی ھی شاعر کی شاعری ھوتی ھے مگر غالب کی فطرت میں غم کھاں سے آیا ؟ یہ سوال کا جواب خود غالب نے عرض کیا ھے کہ
ھزاروں خواھیشیں ایسی کہ ھر خواھش پہ دم نکلے
بھت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

غالب کو کیا غم تھا؟ تو جناب غالب کو"خواھش" کاغم تھا دنیا میں کیا خواھش سے بڑا بھی کوئی غم ھوتا ھے، انسان جو خواھش کرتا ھے! اسکی فطرت ھی ایسی ھوتی ھے خواھشیں کرنا اور جب وہ پوری نھیں ھوتی تو ،تو اسکا دم نکل جاتا ھے,خواھش کے پوری نہ ھونے کے غم سے. غالب کو بھی یھی غم تھا شاید ، شاید نھیں یقینی ط
ور پر غالب کو بھی خواھش کا غم تھا ، خواھشیں کرنے کا غم انکے پورا نہ ھونے کا غم۔
کچھ دن پھلے بانو آپا نے اپنے ایک انٹرویو میں کھا تھا کہ غالب نااُمیدی کا شاعر ھے وہ مایوسی کے بغیر نھیں لکھ سکتے مگر مجھے ایسا نھیں لگتا ، میرے خیال میں غالب "خواھش" کا شاعر تھا وہ خواھش کے بغیر نھیں لکھ سکتا تھا!
 خواھش سمجھنے میں بھت مشکل چیز ھے بسا اوقات ھم اپنی ضرورتوں کو خواھش سمجھ لیتے ھیں مگر خواھش ضرورت سے مقدم ھوتی ھے ضرورتیں چیزوں سے جُڑی ھوتی ھیں جبکہ خواھشیں انسانوں سے جُڑی ھوتی ھیں ،اور انسانوں سے غم جُڑا ھوتا ھے۔ غالب کے غم کو سمجھنے کیلیے اس
کرب کو محسوس کرنا ضروری ھے جو اُس خواھش سے پیدا ھوتا ھے جو کسی انسان سے یا انسانیت سے تعلق رکھتی ھے۔اگر آپ اس غم کو سمجھ سکیں تو ھی غالب کو غم کے سمجھ پایئں گے، غالب کا غم خواھش کا غم ۔ ھم میں سے بھت سے لوگ یہ خیال کرتے ھیں کہ شاید انسان کو کچھ غلط ھونے پر ھی غم ھوتا ھے کہ بھلا یہ کیوں ھوا؟ ایسے کیوں ھوا ,میرے ساتھ ھی کیوں ھوا! مگر ایسا لازمی نھیں ھے .بعض اوقات انسان کو اس بات کا بھی غم ھوتا ھے کہ کچھ اچھا کیوں نھیں ھوا, جیسے میں نے خواھش کی ایسے کیوں نھیں ھوا، خواھش تو بڑی بُری بلا ھے یہ تو بھت درد و غم دیتی ھے انسان کو بلکہ غالب تو کھتے ھیں کہ یہ دم ھی نکال لیتی ھے. .
 صرف شب غم بری بلا نھیں ھے شدت  خواھش بھی بھت بُری بلا ھے!
(written by :Fareeha Farooq)

1 comment:

  1. آپ کا ہمارے بلاگ کے وزٹ اور تبصرہ کرنے کا شکریہ ۔
    ہمارا کام تو بیسک ٹریٹس ( ٹی آر اے آئی ٹی ایس ) کو سمٹری پرنسیپل کی مدد سے گیون انفارمیشن پر اپلائی کردینا ہوا کرتا ہے ۔
    غم اور خوشی کا اظہار تو انسٹینٹینئیس موڈ پے ڈیپینڈ کرتا ہے ۔ کسی کو کسی کے غم کا اظہار پسند آ جایا کرتا ہے اور کسی کو کسی کی خوشی کا اظہار پسند آ جایا کرتا ہے ۔ غم میں خوشی تلاش کرنا یا خوشی میں غم کی تلاش آبجیکٹیو فلاسفوتھیالوجی یا آبجیکٹیو تھیالوفلاسفی ہی ہو سکتی ہے ۔ آپکو اگر کامیابی نہیں ہوئی ہے تو اللہ کرے کے آپ اپنی کاوش میں کامیاب ہو جائیں ۔
    امید ہے آنا جانا لگا رہے گا ۔ ایک دفعہ پھر آپکا شکریہ ۔

    ReplyDelete