Friday, April 1, 2011

میں نے نرگسیت کو دیکھا ھے


محبت تو معلوم نھیں کیا ھوتی ھے مگر یہ نرگسیت "اپنی زات سے محبت" ھوتی ھے۔حالانکہ میں یہ تو نھیں بتا سکتی کہ محبت کیا ھوتی ھے کیونکہ یہ میں جانتی ھی نھیں ،میں نے یہ دیکھی ھی نھیں مگر مجھے یہ معلوم ھے کہ نرگسیت کیا ھوتی ھے؟ انتھائی عجیب بات ھے کہ مجھے محبت کے معنی تو معلوم نھیں ھیں محبت کو سمجھنے سے میں قاصر ھوں لیکن مجھے نرگسیت کے معنی معلوم ھیں "اپنی ذات سے محبت" کو سمجھنے سے میں کبھی قاصر نھیں رھی۔
نرگسیت ایک ایسی محبت کی قسم ھے جو سب سے زیادہ عام ھے مگر سب سے زیادہ خطرناک بھی ھے کیونکہ نرگسیت ایسی ذاتی محبت ھوتی ھے جو انسان کو ھلاک کردیتی ھے اس میں ھلاکت کے اثرات بھرپور حد تک موجود ھوتے ھیں ۔ھم سب دنیا والے محبت کا پرچار کرتے ھیں اس کی خوبیاں بیان کرتے ھیں اس کو انسان اور دنیا  کے لیے رحمت تصور کرتے ھیں مگر محبت اور نرگسیت میں زمین آسمان کا فرق ھے ۔نرگسیت ایک ایسی قسم کی محبت ھے جسے کوئی انسان بھی اچھا تصور نھیں کرسکتا یہ ایسی محبت ھے جو مفاد پرستی کی دیوی ھوتی ھے، دنیا میں تمام قسم کی محبتوں کا فن “دینا“ یا “عطا “ کرنا ھے مگر نرگسیت ایک ایسی قسم کی محبت ھے جس کا مقصد صرف اور صرف چھیننا ھوتا ھے یہ محبت خود پسندی ،زاتی مفاد ، خود غرضی اور لالچ کی بھینٹ چڑھی ھوتی ھے یہ محبت خلوص سے خالی اور غرور سے بھرپور ھوتی ھے۔نرگسیت ایک ایسی بیماری ھے جو ھمارے ارد گرد کے لوگوں میں سب سے زیادہ پائی جاتی ھے۔

ایڈز کی طرح اس بیماری کا علاج یا تو ممکن نھیں یا انتھائی دشوار اور ھماری پھنچ سے باھر نظر آرھا ھے۔اگر ھم اپنے اردگرد کے ماحول کو دیکھیں تو ھر سطح پر یہ نرگسیت عروج پر پھنچی ھوئی ھے وہ ھماری اپنی زات ھو یا ھمارے دوست یا رشتہ دار ھر ایک اس بیماری میں مبتلا نظر آتا ھےھم اپنی نرگسیت کا اظھار کچھ ان الفاظ میں بیان کرتے ھیں "کھیں میں فیل نہ ھوجاؤ " ،کھیں میری بستی نہ ھوجائے“ "کھیں میرے ڈریس کا ڈیزاین کوئی چوری نہ کرلے“ ،“کھیں میرے نوٹس کوئی اور نھ پڑھ لے“ یہ سب باتیں ھمارے لاشعور میں پل رھی نرگسیت کی زبان ھوتی ھیں ۔۔
کیا خود سے محبت کرنا اتنی بُری چیز ھے ؟کیا یہ اتنی خطرناک بیماری ھے جو ھماری ذات کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پھنچارھی ھے؟
نرگسیت یعنی ھلاک کردینے والی محبت خطرناک چیز ھے ھماری خود پسندی اور زاتی محبت کی شکل کبھی بھی تعمیری نھیں رھی بلکہ تخریبی رنگ سے آمیزہ ھے، ھم اپنی ذاتی محبت سے خود کو تعمیر نھیں بلکہ اپنی تخریب کررھے ھیں ۔نرگسیت کا مرض انسان کو جو Symptoms عطا کرتا ھے ان میں سب سے اھم anxiety ,depression اور نااُمیدی ھیں یہ انسان کو مایوسیوں کی دلدل میں ڈبوتی اور حسد کی کھائی میں دھکا مار دیتی ھے۔نرگسیت کا مریض انسان کبھی اپنی ھار برداشت نھیں کرتا اور کبھی جیتنے کی اصل کوشش بھی نھیں کرتا۔
میں خود بھی نرگسیت کی شکار ھوں ،اس کا شدید احساس مجھے اس وقت ھوا جب جاپان میں حالیہ زلزلوں سے تباھی اور بربادی سے مشکل سے ھی شاید میرے جذبات اور زندگی پر کوئی فرق پڑا ،پاکسان میں سیلاب آیا تھا تو ھماری راتوں کی نیندیں اُڑ گیئ تھیں ایسا افسوس اور عزم اپنے اندر محسوس ھوا تھا جو پھلے کبھی نھیں ھوا تھا مگر جاپان میں زلزلہ آنے پر اتنی الم ناک داستان پر شاید ھی میری ایک بھی دن کی زندگی متاثر ھوئی ھو،ایک پل بھی میں اُن کے دکھ میں شریک نھیں ھوئی کیا یہ نرگسیت نھیں ھے کیا مجھے اپنے لوگوں کا ھی خیال تھا؟کیا یہ محبت تمام انسانوں کے لیے نھیں ھونی چاھیے تھی؟ یہ کیسی محبت ھے جو آفاقی انسانیت سے نھیں ھے۔
یہ تو سب بڑی باتیں ھیں یھاں تو کوئی عاشق بھی محبوب سے نھیں بلکہ خود سے ھی محبت سے سرشار ھوتا ھے،آج کے دور کا عاشق محبوب کی آنکھوں سے محبت نھیں کرتا بلکہ اپنی ان آنکھوں سے محبت کرتا ھے جن سے وہ محبوب کی آنکھوں کو دیکھتا ھے،وہ محبوب کی عقل و شعور سے متاثر نھیں ھوتا بلکہ اپنی اس صلاحیت سے متاثر ھوتا ھے جس نے اس نے محبوب کی عقل و شعور کو پھچانا ھوتا ھے ۔محبوب کی خوشی کا نام لیکر آج کا عاشق صرف اور صرف اپنی خوشی سے محبت کررھا ھوتا ھے۔
یہ نرگسیت کبھی ختم نھیں ھوتی اس سے پیچھا چھڑوانا اتنا آسان کام نھیں ھے اس سے پیچھا چھڑوانے کے لیے خلوص کی ضرورت ھوتی ھےاس کے لیے قربانی کی ضرورت ھوتی ھے ،اس کے لیے بے غرضی کی ضرورت ھوتی ھے۔اس لیے ھم تو کھیں گے کہ ھر محبت بھی اچھی نھیں ھوتی نرگسیت ایک ایسی قسم محبت ھے جو بالکل اچھی نھیں ھوتی ۔اب شاید میں یقین سے کھہ سکتی ھوں کہ
"میں نے محبت نھیں دیکھی"
"میں نے نرگسیت تو دیکھی ھے"
Written By :
Fareeha Farooq. 

1 comment:

  1. This is the post for whom i m feeling that now you are going to be a mature writer... :)
    I liked the way you choose the words.

    Agree...Nargisiat Hamari ragon ma khun ki tarah basnay lagi hai...darasal sari bat is soch pay aa jati hai k hum kia chahtay hain or hamain kia mila...or Begharzi or khalus isi waqt paida hota jb is say hat ker socha jaiy...jab ye socha jaiy k hum nay kia dia...lekin is maadiat parast dor ma to Her koi Apni puja kernay per laga hua ha!

    ReplyDelete