Wednesday, July 19, 2017

ماڈرن شادی (پارٹ ۱)


آج تک آپ سب نے محبت کی شادی ،اپنی مرضی کی شادی ، پسند کی شادی ،خاندانی رضامندی کی شادی یہ سب الفاظ تو سٌنے ہوں گے مگر یہ ماڈرن شادی کیا ہے؟ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ماڈرن زمانہ ہے آج کی عورت ماڈرن عورت ہے آجکا مرد بھی ماڈرن مرد ہے تو ان کی شادی بھی ماڈرن شادی ہوئی ناں ۔نہیں نہیں آپ غلط سمجھ رہے ہیں میرا موضوع شادی کی تقریب نہیں بلکہ شادی شدہ زندگی ہی ہے۔ آج کل کے دور میں شادی کو آپ ایک المیہ تو نہیں کہہ سکتے مگر ہاں یہ ایک difficult task ضرور بن چکی ہے۔ہمارے والدین کی شادی ماڈرن شادی نہیں تھی اسلئے وہ اتنی مشکل بھی نہیں تھی آج کل کا مئسلہ یہ ہے کہ ہر لڑکا اعلی ٰ تعلیم یافتہ ،ڈگری یافتہ، خوبصورت سلم اور سمارٹ لڑکی چاہتا ہے اور ایسی ہر لڑکی ایسا لڑکا چاہتی ہے جس کے پاس بےپناہ دولت ہو اب اتنے گٌن ہیں لڑکیوں میں تو اتنا تو انکا حق بنتا ہی ہے نا ۔ کوئی بھی لڑکی کسی struggler سے شادی کرنے کو تیار نہیں ہے لڑکا تو امیر ماں باپ کا بیٹا ہی ہونا چاہیے ۔ پراپرٹی تو بےحساب ہی ہونی چاہیےاس سب کے بغیر ماڈرن لڑکی شادی کے لیے نہیں مانتی۔
ہم نوجوانوں کے لئے شادی شدہ زندگی اصل میں ہے کیا؟ let me explain you
ہفتے میں ایک بار نہیں تو مہینے میں ایک بار ضرور کسی شاپنگ مال میں جا کر شاپنگ کرنا اب یہ ایمپوریم ، مال آف لاہور اور فورٹریس سکوائر مال آخر کس کے لیے کھلے ہیں ؟؟ ہفتے میں تین دن ڈنر باہر ایک دن دیسی ، ایک دن چائینیز ایک دن برگر پیزا۔اب برانڈز کا ہی سارا قصور ہے کہ ہر ماہ نیا کلیکشن لانچ کردیتے اور پچھلے سب کپڑے برے لگنے شروع ہوجاتے اب اس میں ماڈرن بیویوں کا کیا قصور ہے؟؟
ماڈرن شادی کی پیداوار بچے سارا وقت اے سی میں کار میں بھی اےسی ، مہنگے سے مہنگے کھلونے مگر مشغلہ سب کا ایک سارا وقت آئی پیڈ اور ٹیبلیٹس پر یوٹیوب دیکھنا۔
اب ماڈرن زمانہ ہے بھئی کیا اتنی پڑھی لکھی تعلیم یافتہ عورت سسرال والوں کے کام کرے؟؟ ڈگریاں لیکر جھاڑو پونچا کرے؟؟ اسلیے ہر کام کے لئے کام والی میسر ہے یہاں تک کے بچوں کو بھی کام والی عورتیں ہی سنبھال رہی ہیں یہ سب ماڑرن بیگمات ہیں کوئی ڈاکٹر ہے تو کوئی انجینئر۔ کسی نے ایم فل کیا ہوا تو کسی نے ایم ایس سی ۔ مگر سب کی آئیڈیل زندگی وہی ہے جو میں نے بیان کی۔ ہماری یونیورسٹیاں آپکو لڑکیوں سے بھری پڑی ملے گی مگر فیلڈ میں یہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں یہ آپکو شادی کے بعد ملے گی تو بیوٹی پارلرز میں ، جم میں، شاپنگ مالز میں ، فیس بک پہ یا انسٹاگرام پہ۔ ہر ماڈرن عورت جب امیر بندے سے ہی شادی کرے گی تو وہ کیوں پیسہ کمانے کیلئے باہر نکل کر خوار ہوگی؟؟؟ ارے بھئی پیسے کی کونسی کمی ہے جو جاب کرے؟؟
آپ یہ بات ضرور تسلیم کیجیئے کہ ہمارے ماں باپ کے زمانے میں زندگی ایسی نہیں تھی ہماری ماؤں کے پاس گھر کے ہر کام کے لئے کام والیاں نہیں تھی وہ بچے بھی پالتی تھیں گھر بھی سنبھالتی تھی اور زیادہ خوش بھی تھی۔اپنے آپ سے یہ سوال ضرور پوچھیں کہ کیا میری امی کپڑے خود ہی سی لیتی تھی ، کڑھائی بھی کر لیتی تھی سوئیٹر بٌن لیتی تھی خواتین رسالے پڑھ لیتی تھی مگر میں یہ سب کام نہیں کرسکتی اب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے ڈگری لے کر میں یہ سب کام کروں گی میں تو ماڈرن ہوں بھئی۔مگر یہ تعلیم یافتہ لڑکی پھر آخر کرتی کیا ہے؟؟ہم بچے سنبھالتی ہیں اچھا تو پھر آیا کیوں رکھی ہوئی ہیں ۔پرانے زمانے میں تو بچے دادی نانی ہی پال دیتی تھی مگر آجکی عورت اپنے بچوں کو ایسے لوگوں میں گھیرے رکھنا چاہتی ہے جو زیادہ تعلیم یافتہ ہو ڈھنگ سے انگلش بول سکے آجکی ماڈرن عورت بچوں کو خود سکول چھوڑ کر آتی ہے لیکر آتی ہے خود گاڑی ڑدائیو کرتی ہے مردوں کا سب کام عورتیں کر سکتی ہیں مگر نوکری ؟؟ سسرال والے اجازت نہیں دیتے تو کبھی خاوند اجازت نہیں دیتا تو کبھی بچوں کا مئسلہ ۔ سوال یہ ہے کہ اس میں بیچاری ڈگری کا کیا قصور ہے جو آپ نے حاصل کی آپکی تعلیم سے آپکو کیا ملا ایک اچھا رشتہ اور اپنی زات کے اندر ایک بہت بڑا خلا؟؟ (ابھی جاری ہے)

No comments:

Post a Comment