Friday, March 2, 2012

ھم چھوٹے کام کرنے والے لوگ

"پیاز کاٹنا مشکل کام ھے آٹا گوندھنا مشکل کام ھے کیا بنے گا ھماری قوم کا اتنے چھوٹے چھوٹے کام تو ھم سے ھوتے نھیں ھیں کب ھم ھوائی جھاز بنایئں گے کب ھمارا راکٹ چاند پر جائے گا کب ھم تیل تلاش کریں گے؟"

یہ ڈایئلاگ اشفاق احمد کے ایک ڈرامے ھیرا من (حیرت کدہ) کے آغاز میں آتا ھے یہ ڈایئلاگ سُن کر محسوس ھوگا کہ شاید بڑے بڑے کام کرنے کیلیےضروری ھوتا ھے کہ پھلے چھوٹے چھوٹے کام کیئے جایئں ، ایسی باتیں ھم جیسے چھوٹے کام کرنے والوں کو بھت سھارا دیتی ھیں ۔ میں اور میرے جیسے بھت سے چھوٹے کام کرنے والے لوگ ایسی باتوں  پر بھت خوش ھوتے ھیں ۔ اشفاق صاحب نے کھا چھوٹا کام کرو ، زاویے میں بھی اُنھوں نے یھی کھا کہ جب میں باھر کے ملک سے آیا اور بابا جی کے ڈیرے پر پُھنچا تو اُنھوں نے ھمیں مٹر چھیلنے پر لگا دیا اور یہ سکھایا کہ چھوٹے کام بھی بھت اھم ھوتے ھیں ، اشفاق صاحب کے نزدیک جو انسان چھوٹا کام نھیں کرسکتا وہ بڑا کام بھی نھیں کرپاتا ھم خوش ھوگئے ھم چھوٹے کام کرنے والے لوگوں کو ایک مثبت سھارا مل گیا ۔ 
چاھتے تو ھم بڑے بڑے کام کرنا تھا کہ ھم بھی جھاز بنایئں ، بڑی بری کتابیں لکھیں مشھور موسیقیاں ایجاد کریں ایک شاندار فلم بنالیں ایک اچھی بڑی فیکٹری کھڑی کرلیں مگر ھمیں صرف چھوٹے کام ھی ملے کرنے کیلیے ۔ اب اگر ھم کوئی بڑا کام نھیں کرسکتے تو کیا چھوٹا کام بھی نہ کریں اسلیے اب ھم چھوٹے چھوٹے کام ھی کرتے رھتے ھیں اور سوچتے ھیں کہ یہ چھوٹے چھوٹے کام ھم سے ھوتے نھیں ھیں کب ھم بڑا کام کریں گے، لوگ بڑے بڑے کام کررھے ھیں سیاست ، علم ، ادب ، ساینس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھت آگے نکل رھے ھیں ھم جھاڑو دیتے ھیں ، گھر گلیاں صاف کرتے ھیں آٹا گوندھتے ھیں ، پیاز کاٹتے ھیں ، سب چھوٹے چھوٹے کام کرتے ھیں مجھے نھیں پتا یہ بدقسمتی ھوتی ھے ، ٹریجیڈی ھوتی ھے ، کم عقلی ھوتی ھے مجھے بس یہ معلوم ھے کہ ھم چھوٹے کام کرتے ھیں ، شاید ھم کبھی کوئی بڑا کام کریں مگر ابھی تو چھوٹے چھوٹے کام ھی کرتے ھیں 




3 comments:

  1. well said. even if we see nations who have developed over the years they don't mind doing these petty things. In-fact, the are amazed when i tell them that we got maids and servants at home to cook, to clean to drive etc.



    nihal is gulistan main jitnay barhay hain
    hamaesha wo neechay se ooper charay hain

    ReplyDelete
  2. ہم نے سنا ہے کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا یہ بندے کی سوچ ہوتی ہے!!۔
    اشفاق صاحب بڑے بندے تھے ہم جیسے جھؤٹے بندوں کو کام کی طرف راغب کرنے کو شاید انہوں نے ایسی بات اپنے ڈرامے کے کردار کی زبان سے کہلوائی ہو!

    ReplyDelete
  3. We need thinker philosopher gr8 persons like Ashfaq sb.Kash Ashfaq sab say mulaqat ho jati.

    ReplyDelete