سنڈریلا اُردو میں نھیں لکھی گئی تھی تو آخر “سنڈریلا کی بہنیں “اُردو میں کیوں
لکھی جارھی ھے ایکچولی ریزن یہ ھے کہ مجھے لینگویجیز کا شدید مسئلہ ھوگیا ھے آج
میں اپنی دوست کو بتا رھی تھی کہ میں نے ایک رُووڈ پوسٹ لکھنی ھے اور رُووڈنس
ھمیشہ انگلش میں اچھی لگتی ھے اُردو میں نہیں ،اُردو میں ھمیشہ انسان باادب ھوکر
لکھتا ھے ۔سو ناوَ آئی ڈیسایڈیڈ کہ میں نہ یہ آردو میں لکھوں گی نہ انگلش میں
اِسے میں اپنی ھی زبان میں لکھوں گی جو میں ڈیلی لائف میں یوز کرتی ھوں کیا یہ
آیڈیا میں نے کسی سے کاپی کیا ھے؟ یس یو پیپل آر
ویری
رائٹ ، کیا ھے ۔ بٹ لیو اِٹ ٹوپک پہ آتے ھیں۔
سنڈریلا کی بہنیں ۔۔۔دنیا میں آخر سنڈریلا ھی بیچاری اور
مظلوم کیوں ھے؟؟ وائے ناٹ سنڈریلا کی بہنیں ؟؟ میں نے جب بچپن میں یہ کہانی سُنی تو آئی رئیلی فیلٹ بیڈ فور سسٹرز آف سنڈریلا ۔کہانی
میں ایک حسن پرستی کا عنصر غالب ھے یا یوں کہیے کہ اچھا انسان ھمیشہ خوبصورت ھوتا
ھے اور بُرا انسان ھمیشہ بدصورت یہ دکھایا گیا ھے اِز اِٹ رئیلی سو؟؟؟ دنیا کے سارے بدصورت انسان یا وہ جو زیادہ
خوبصورت نھیں ھوتے کیا وہ بُرے ھوتے ھیں ؟؟؟
لیٹ می ٹیل یو دا ورلڈ ،، دنیا کی ھر لڑکی سنڈریلا نھیں ھوتی۔۔ کچھ
لڑکیاں سنڈریلا کی بہنیں بھی ھوتیں ھیں ،لمبے پیروں والی، اُونچے دانتوں والی،
پیملز اور فریکلز والی ،سانولی رنگت والی اور چھوٹے ناکوں والی ۔ھر لڑکی سنڈریلا
نھیں ھوسکتی ھماری دنیا میں بہت سی لڑکیاں سنڈریلا کی بہنوں کی کیٹیگری میں آتیں
ھیں جو اچھی بھی ھوتی ھیں اور مظلوم بھی مگر کہانی اتنی بائیس ھو کر کیوں لکھی گئی
یہ تو رائیٹر ھی بہتر جانتا ھے ۔اس کہانی نے دنیا کی ناٹ سو بیوٹیفُل سنڈریلا کی بہنوں
کو بہت نقصان پہنچایا ھے ۔کیا سنڈریلا کی کہانی کی طرح دنیا میں صرف خوبصورت لوگ
ھی اچھے ھوتے ھیں؟ کیا بدصورت انسان اچھے نہِیں ھوسکتے ؟ ییس مائی ڈئیر ورلڈ
ھوسکتے ھیں ، اچھائی خوبصورتی اور بدصورتی کی محتاج نھیں ھوتی ۔اچھائی صرف اچھائی
ھوتی ھے خوبصورت اور بدصورت دونوں انسان اچھے ھوسکتے ھیں ۔ ویل وی آل ھیو دِس کومن
سینس اِن اَس ۔بٹ پرابلم کیا ھے؟؟
پرابلم ھے نہ تو سنڈریلا نہ ھی سنڈریلا کی بہنیں بلکہ
پرابلم ھیں ھمارے "پرنس" یِس شہزادے ،دنیا کے سب لڑکے جو سب خود کو ایک
برابر سمجھتے ھیں ان میں کوئی سنڈریلا اور سنڈریلا کی بہنوں والی تقسیم موجود نھیں
ہے دے آل آر پرنس اِن دئیر سیلف ۔ڈو آئی ھیٹ بوایئز ڈو آئی؟؟ ریئلی یو
پیپل تھینک آئی ڈو سو ؟؟
فور گیٹ اِٹ لیٹس ڈسکس
سو دنیا کا ھر
لڑکا اور یوں کہیں کہ ھماری سوسائیٹی کا ہر لڑکا خود کو سنڈریلا کی کہانی کا پرنس
تصور کرتا ھے جسے اپنے خیالات کی وادی میں اپنی سنڈریلا ایک بار ملنے آتی ھے اور
اپنا جوتا اُس کے پاس ھی چھوڑ جاتی ھے اب وہ ساری عمر اپنے ساتھ وہ سنڈریلا کا
جوتا لیئے پھرتا ھے اور جو بھی لڑکی ملتی ھے اُسے یہ جوتا پہنانے کی کوشش ضرور
کرتا ھے اس بیچارے کو اب کون یہ سمجھائے کہ بھئی دنیا کی ھر لڑکی سنڈریلا نھیں ھوتی کچھ لڑکیاں
سنڈریلا کی بہنیں بھی ھوتی ھیں جنھیں تمھاری سنڈ سنڈ سنڈریلا کا جوتا کبھی پورا
نھیں آسکتا مگر یو نو بواِئیز
، یہ بضِد ھوتے ھیں اور سنڈریلا کی
بہنوں کو سنڈریلا کا جوتا پہنانے کی کوشش کرتے رھتے ھیں ۔۔
کیا آپکے پاؤں کا سائز بڑا ھے؟ کیا آپ نے کبھی جوتا خریدتے ھوئے یہ اکسپیریئنس کیا ھے
کہ شاپ کیپر آپ کو بہت چھوٹے سایز کا جوتا زبردستی آپکے پاؤں میں فِٹ کروانے لگا
ھو ؟ کیا یہ پین فُل اکسپیریئنس نھیں ھوتا ؟ بیلیو می یہ بہت پین فُل اکسپیریئنس
ھوتا ھے جب آپکو کوئی ایسا جوتا پہنا رھا ھو جو آپکے سائز کا ھی نہ ھو ۔
تو آخر مئسلے کا حل کس کے پاس ھے؟؟ مئسلے کا حل تو شائد کسی
کے پاس نھیں ھے مگر ھمیں صرف اپنے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ھے لڑکوں کو چاھئیے کہ
صرف سنڈریلا تلاش کرنا چھوڑ دیں سنڈریلا کی بہنیں بھی اچھی لڑکیاں ھوسکتی ھیں اور
سنڈریلا کو چاھیے کچھ نہ کرے وہ بیچاری
کیا کرسکتی ھے وہ تو پہلے ھی سنڈریلا ھے اور سنڈریلا کی بہنوں کو چاھیے خود کو
سنڈریلا کی جوتی میں فِٹ کرنے کے لیئے نمائیشی اور مصنوئی ھتھکنڈے آزمانا
چھوڑ دے ،بی یور سیلف یار ،یو آر گُڈ ایز یو آر ،یو نیڈ نو چینج فور دیز بلڈی
سو کالڈ پرنسِز اور اگر پھر بھی کوئی پرنس تمھیں "سنڈریلا کی
بہنوں" کو سنڈریلا کا ہی جوتا پہنانے کی ضد کرے تو یہ جوتا اُتارنا اور اُنکے
منہ پہ مار دینا اوکے ؟ ایم آئی بینگ رُووڈ؟؟ رِیئلی ایم آئی ؟؟
ل و ل
ریِٹن بائے فریحہ فاروق ایٹ دی ڈیٹ 5 مئی 2012
)تصویریں انٹرنیٹ سے لی گئی ھیں (
Interesting
ReplyDeleteVery interesting and beautifully pointed out some bitter facts of our society... :)
ReplyDeleteVisit my blog--> Stay Blessed